چنتامنی:20 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )چنتامنی تعلقہ کولگنہلی جین اسکول کی طالبہ کے ساتھ اُسی اسکول کا سیکورٹی گارڈ آمر نے ایک ہفتہ قبل عصمت دری کی تھی جس کو اسکول انتظامیہ چھپانے کی کوشش کررہی ہے اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت کرانے کے بجائے اسکول انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اس بات کا الزام لگاتے ہوئے اے بی وی پی کےکارکنوں نےاحتجاجی ریلی نکالی ، پھر جین اسکول کے پاس پہنچ کراسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور الزام لگایا کہ عصمت دری کرنے والے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کے بجائے اُسے صرف اسکول سے نکالا گیا ہے اورعصمت دری کے واقعہ کو لیکر ڈرامہ بازی کی جارہی ہے احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ملازم کو فوراََ گرفتار کرکے سزا دی جائے اور طلباء کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام اسکول کا لائسنس رد کرتے ہوئےوالدین کو انصاف دلایا جائے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ طالبہ کی عصمت دری کا معاملہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا لیکن اسکول انتظامیہ نے والدین کو اس بات سے آگاہ نہیں کیا جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ اس معاملہ کو چھپانے کی پوری کوشش کررہیہے انتظامیہ کا یہ رویہ افسوس ناک ہے اس لئے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ عصمت دری کے معاملے میں پولیس مزید کوئی تاخیر کئے بغیر ملازم کو گرفتار کرے اور اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔
احتجاجیوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملہ میں کوتاہی برتی گئی تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی احتجاجیوں نےاسکول کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ تحصیلدار گنگپا نے احتجاجیوں کو بھروسہ دلایا کہ دو تین دنوں کے اندر عصمت دری کے واقع کی جانچ کرنے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ جانچ کے بعد اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پراے بی وی پی کے بنگلور رورل کے کنوینر منجوناتھ ،چکبالاپور ضلع کنوینر سریش ،وجیا لکشمی ،سمیت کئی لوگ موجود تھے۔